ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے اور پاکستان کو گولڈ میڈل جیتنے کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 27 بالز پر 62 رنز بنائے اور نمایاں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا، جبکہ بھارتی ٹیم نے آخری اوورز میں تیزی سے رنز بنا کر پاکستان کے لیے ہدف بڑا کردیا۔
اب پاکستان کو گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے لیے 212 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فائنل جاپان کے شہر نشین میں کھیلا جا رہا ہے۔





