شوبز

اداکارہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - اداکارہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق
یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا: لارنس بشنوئی گینگ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا کے ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حال ہی میں کام کے سلسلے میں بالی گئی تھیں، جہاں ایک حادثے کے دوران وہ زخمی ہوگئیں۔ تاہم ابتدائی طور پر ان کے زخمی ہونے اور صحت سے متعلق تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئی تھیں۔

اب نصرت بھروچا کی ٹیم نے اداکارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بالی میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔

ٹیم کے مطابق اداکارہ کو مزید علاج اور سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔