سائنس و ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے اہم خبر، نیا آن لائن فراڈ سامنے آگیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے اہم خبر، نیا آن لائن فراڈ سامنے آگیا
یہ بھی پڑھیں: اے آئی کی وجہ سے ’انسانوں کے خاتمے‘ کا خطرہ مگر ٹرمپ بے فکر: ’ہم چین سے آگے رہنا چاہتے ہیں‘

نیویارک: چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سائبر سیکیورٹی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں سائبر مجرموں کی جانب سے صارفین کو میلویئر کا شکار بنانے کے لیے نیا آن لائن فراڈ کیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ زیڈ ڈی نیٹ کے مطابق فراڈ اس وقت سامنے آتا ہے جب صارف گوگل پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کرتا ہے۔ سرچ نتائج میں اسپانسرڈ اشتہار کے ذریعے صارف کو بظاہر چیٹ جی پی ٹی کی اصل ویب سائٹ تک پہنچایا جاتا ہے، تاہم وہاں موجود ایک جعلی کسٹم جی پی ٹی صارف کو گمراہ کن پیغام دکھاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی کسٹم جی پی ٹی صارف کے سوالات کے جواب میں دعویٰ کرتا ہے کہ بنیادی ڈومین پر سروس کی دستیابی محدود ہے۔ اس کے بعد صارف کو چیٹ جی پی ٹی پلس میں اپ گریڈ کرنے یا ایک متبادل ڈومین پر جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

صارف جیسے ہی فراہم کردہ متبادل لنک پر جانے کی کوشش کرتا ہے، اسے ایک نقصان دہ ویب سائٹ کی طرف لے جانے کی کوشش کی جاتی ہے، جہاں میلویئر انسٹال ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ گوگل یا دیگر سرچ انجنز کے ذریعے کسی بھی آن لائن سروس تک رسائی حاصل کرتے وقت اسپانسرڈ اشتہارات اور مشکوک لنکس سے محتاط رہیں۔ کسی غیر معمولی پیغام، متبادل ڈومین یا مشکوک اپ گریڈ لنک پر کلک کرنے سے پہلے ویب سائٹ کے اصل ایڈریس کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

صارفین کو خاص طور پر ایسے پیغامات سے محتاط رہنا چاہیے جو انہیں کسی نامعلوم ویب سائٹ پر جانے، سافٹ ویئر انسٹال کرنے یا اکاؤنٹ اپ گریڈ کرنے پر مجبور کریں۔