سائنس و ٹیکنالوجی

پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا جلد ممکن نہیں رہے گا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا جلد ممکن نہیں رہے گا
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی بڑی کامیابی، پہلی بار اسٹارشپ خلائی مدار میں پہنچ گیا

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ایسے صارفین کے لیے اہم خبر ہے جو کئی سال پرانے اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں۔ بہت جلد کچھ پرانے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر واٹس ایپ تک رسائی محدود کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے ایسے فونز پر واٹس ایپ لاگ اِن کو بلاک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جو پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چل رہے ہیں۔ صارفین کو اس حوالے سے ایپ میں وارننگ بھی دکھائی جائے گی۔

یہ وارننگ واٹس ایپ کے پرانے ورژن کے بجائے آپریٹنگ سسٹم کی مطابقت سے متعلق ہوگی۔ اگر فون کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہوا تو صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے نیا فون لینا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وارننگ ظاہر ہونے کے بعد صارف اسے نظر انداز کرکے واٹس ایپ پر لاگ اِن نہیں کرسکے گا، یعنی ایپ تک رسائی مکمل طور پر ختم ہوسکتی ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن مخصوص آپریٹنگ سسٹمز پر یہ لاگ اِن بلاک ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند برس پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز استعمال کرنے والے فونز اس تبدیلی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ 5.0 اور 5.1 کے لیے سپورٹ ختم کرکے اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژن کو لازمی قرار دیا تھا۔ اسی طرح 30 نومبر 2026 سے آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے iOS 15.5 یا اس کے بعد کا ورژن درکار ہوگا۔

اس وقت بعض پرانے فونز پر سپورٹ ختم ہونے کے باوجود صارفین واٹس ایپ استعمال کر پا رہے ہیں، تاہم نئی تبدیلی کے بعد مطابقت نہ رکھنے والے فونز پر ایپ میں لاگ اِن ہی ممکن نہیں ہوگا۔

البتہ اس نئی لاگ اِن بلاک وارننگ کا مکمل اطلاق کب سے ہوگا اور کن ڈیوائسز کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا، اس بارے میں ابھی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔