بین الاقوامی

ایلون مسک دوبارہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایلون مسک دوبارہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے ایئرپورٹ پر زندہ زہریلے سانپوں اور چھپکلیوں سے بھرے بیگ والے آدمی کو روک لیا گیا۔

ویب ڈیسک: ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کے واحد ٹریلینئر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ فوربز کے مطابق اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت میں پیر کے روز تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ایلون مسک کی مجموعی دولت بڑھ کر 1.046 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔

ایلون مسک نے پہلی مرتبہ یہ سنگِ میل اسپیس ایکس کے جون میں ہونے والے آئی پی او کے بعد عبور کیا تھا۔ تاہم بعد میں ان کی دولت میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ اس سطح سے نیچے آگئے تھے۔

اسپیس ایکس کے حصص میں تازہ اضافے نے ان کے اثاثوں کی مالیت میں نمایاں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ دوبارہ 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ دولت رکھنے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

فوربز کے مطابق مسک کی دولت میں سب سے بڑا حصہ اسپیس ایکس سمیت ان کی مختلف کمپنیوں میں موجود حصص اور ملکیتی حصص پر مشتمل ہے