شوبز

لاہور کے نام دلجیت دوسانجھ کا دبنگ پیغام، نفرت کا جواب محبت سے دینے کا اعلان

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - لاہور کے نام دلجیت دوسانجھ کا دبنگ پیغام، نفرت کا جواب محبت سے دینے کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا

’لوگ برا بھی کہیں تو میرے دل میں محبت ہے‘‘، بھارتی پنجابی اسٹار دلجیت دوسانجھ نے لاہور کے مداح کو ایسا جواب دے دیا کہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچا ہوگیا۔

بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر لاہور اور پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کردیا۔

حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے دلجیت کو ’’Love from Lahore‘‘ کا پیغام بھیجا، جس کے جواب میں گلوکار نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے بھی سب کے لیے محبت ہے، حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو ان کے بارے میں برا کہتے یا تنقید کرتے ہیں۔

دلجیت نے اپنی سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں، اگرچہ کچھ لوگ ان کے اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اس بات کی زیادہ فکر نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، کوئی انہیں پسند کرتا ہے تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر کوئی پسند نہیں کرتا تو وہ بھی قابلِ قبول ہے۔

لاہور سے دلجیت کی محبت پھر سامنے آگئی

دلجیت دوسانجھ اس سے قبل بھی لاہور کا ذکر کرتے ہوئے شہر آنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ جولائی 2026 میں ایک پاکستانی مداح کی جانب سے لاہور آنے کی دعوت پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ لاہور آنا چاہتے ہیں، تاہم موجودہ سیاسی صورتحال اس خواہش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

حالیہ گفتگو میں لاہور کے مداح کو جواب دیتے ہوئے دلجیت کا پیغام ایک مرتبہ پھر واضح تھا کہ وہ لوگوں کے درمیان نفرت اور اختلاف کے بجائے محبت کو ترجیح دینے کے قائل ہیں۔

دلجیت کا یہ انداز پاکستانی مداحوں کے لیے خاص طور پر قابلِ توجہ بن گیا ہے، کیونکہ لاہور کے ساتھ ان کی محبت کا ذکر وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کرچکے ہیں۔