شوبز

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں بڑا فیصلہ، این سی سی آئی اے نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں بڑا فیصلہ، این سی سی آئی اے نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردی
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں بڑا فیصلہ، این سی سی آئی اے نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: کچھ لمحات اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ انہیں الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایک ماں کی زندگی کا نیا آغاز، اور اس سفر میں اس کے بیٹے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایک ماں کو زندگی کا نیا سفر شروع کرتے دیکھنا بذاتِ خود ایک انتہائی جذباتی اور دل گداز تجربہ ہے اور یہ منظر اس وقت مزید سحر انگیز اور خوبصورت ہو جاتا ہے جب اس کے اپنے جوان بیٹے اسے ہاتھ سے تھام کر شادی کے منڈپ (Aisle) تک لے کر جائیں۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری قانونی تنازع کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مومنہ اقبال کی درخواست پر درج مقدمے کی تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کو سونپی گئی۔ اس سے قبل بھی این سی سی آئی اے نے نئے شواہد کی روشنی میں دونوں فریقین کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو سوالنامے بھی جاری کیے گئے تھے، تاہم دونوں جانب سے تاحال ان سوالناموں کے جوابات جمع نہیں کرائے گئے۔ جوابات موصول نہ ہونے کے باعث تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی۔

اب این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نوٹسز کے ذریعے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں شامل ہونے اور پہلے جاری کیے گئے سوالناموں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

دوبارہ نوٹسز جاری ہونے کے بعد این سی سی آئی اے کی جانب سے کیس کی تفتیش کو آگے بڑھانے اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھنے کی توقع ہے۔ اس معاملے میں حتمی قانونی نتیجہ تفتیش اور متعلقہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔