شوبز

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا سیف علی خان کے لیے محبت بھرا پیغام، شادی کی 14ویں سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر جمعرات کی علی الصبح گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر منی پال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے رات گئے طبیعت خراب ہونے اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ طبی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر شروع کی، جبکہ اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد بھی تقریباً 45 منٹ تک انہیں بچانے کی کوشش جاری رہی۔

ڈاکٹرز کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت کارڈیک اریسٹ کے باعث ہوئی، تاہم موت کی حتمی وجہ سے متعلق مزید وضاحت پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔ انہیں تقریباً صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔

نانا پاٹیکر کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے۔ وہ ہندی اور مراٹھی سینما میں کئی دہائیوں پر محیط کامیاب کیریئر کے دوران اپنی منفرد اداکاری، طاقتور مکالموں اور جاندار کرداروں کے باعث نمایاں مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے ’پریندا‘، ’کرانتی ویر‘، ’پراہار‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد معروف فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں تین مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ 2013 میں انہیں بھارت کے سول اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

نانا پاٹیکر کی وفات پر بھارتی فلمی شخصیات سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔