اسلام آباد میں امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالرشپ کے نام پر مبینہ فراڈ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ایکسائز میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں، جبکہ پولیس کے مطابق نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے ایک مقدمے میں اشتہاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
اسلام آبادلائبہ سے فراڈ کیسے ہوا؟
رپورٹ کے مطابق ملزم نعمان نے فاطمہ سرور اور عائزہ کے ساتھ مل کر لائبہ کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالرشپ کے لیے جعلی ایڈمیشن لیٹرز فراہم کیے اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے وصول کیے۔ لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئی تھیں۔اس کیس میں 21 لاکھ روپے کی ریکوری اہم پیشرفت ہے، جبکہ ملزم کے ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
مزید خبروں کے لیے اس لنک پر کلک کریں
لائبہ اعجاز کیس: 5 اہم انکشافات، چیٹ جی پی ٹی کا مبینہ استعمال





