خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گورنر راج
ایجنڈے میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری شامل ہے۔ دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر، جمعرات کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق کی جائے گی۔
ان اجلاسوں میں پیش کی جانے والی قراردادیں اور ان پر ہونے والی کارروائی خیبر پختونخوا میں آئینی اقدامات کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہیں۔
مزید خبروں کے لیے اس لنک پر کلک کریں
اسلام آباد لائبہ فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت، 21 لاکھ روپے برآمد





