پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

نمائندہ نیشنل پوائنٹ - حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیےکے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر کیلئے ہوں گی۔