پاکستان

دس روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبریں، اسٹیٹ بینک نے حقیقت واضح کر دی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - دس روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبریں، اسٹیٹ بینک نے حقیقت واضح کر دی
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو میڈیا ٹاک کی اجازت نہ مل سکی، ذرائع

کراچی: 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تردید کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوشل میڈیا پر 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کو بند کرنے اور اسے تبدیل کرانے کے لیے آخری تاریخ مقرر کیے جانے سے متعلق رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

Alt attribute format
Alt attribute format

مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی بھی مالیت کے موجودہ کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی بینک نوٹ سیریز متعارف کرانے کی ایک تجویز پیش کی گئی ہے، تاہم یہ تجویز اس وقت وفاقی کابینہ کے زیرِ غور ہے۔ اس تجویز پر غور جاری ہے اور اسے کسی موجودہ نوٹ کو فوری طور پر بند کرنے کے فیصلے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔