بین الاقوامی

میں نے محض ایک دلچسپ اور معقول مذہبی اصول بیان کیا تھا اور میرا مقصد کسی فرد یا خاندان کو ہدف بنانا ہرگز نہیں تھا۔ خواجہ آصف کا جمائمہ گولڈسمتھ کو ایکس (ٹوئیٹر) پر جواب۔

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - میں نے محض ایک دلچسپ اور معقول مذہبی اصول بیان کیا تھا اور میرا مقصد کسی فرد یا خاندان کو ہدف بنانا ہرگز نہیں تھا۔ خواجہ آصف کا جمائمہ گولڈسمتھ کو ایکس (ٹوئیٹر) پر جواب۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک حالیہ ٹویٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی فرد یا خاندان کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

Alt attribute format

خواجہ آصف نے اپنی وضاحت میں کہا کہ انہوں نے محض ایک دلچسپ اور معقول مذہبی اصول بیان کیا تھا اور اس کا مقصد کسی شخص یا خاندان کے بارے میں ذاتی تبصرہ کرنا ہرگز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ’اہلِ کتاب‘ کے لیے انتہائی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں اور اسلام بھی یہی تعلیم دیتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر کسی حلقے میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ان کی ٹویٹ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر کسی فرد پر ذاتی تبصرے یا انگلی اٹھانے کے

Alt attribute format

مترادف تھی تو وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا کوئی ارادہ ان کا نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ ان کی ٹویٹ کو کسی مخصوص فرد یا خاندان کے حوالے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔