شاداب خان کے معاملے پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے
قومی ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر شاداب خان کے معاملے پر پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپنرز توصیف احمد اور ثقلین مشتاق کے درمیان اختلاف سامنے آگیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کو ٹیم میں کھلانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالتے تھے۔ ان کے مطابق جب وہ سلیکٹر تھے تو ثقلین مشتاق نے انہیں شاداب کو موقع دینے کا کہا تھا اور اس حوالے سے ان کے پاس ثقلین مشتاق کا وائس نوٹ بھی موجود ہے۔
توصیف احمد کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شاداب کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا اور فیورٹ ازم کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ انہوں نے شاداب کی فٹنس پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ان فٹ ہونے کے باوجود مختلف جگہوں پر جاتے رہے اور انہیں فیور بھی کیا جاتا رہا۔
توصیف احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے بعض عظیم کھلاڑی کوچنگ کے شعبے میں آنے کے بعد کامیاب نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر توصیف احمد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر توصیف احمد کے پاس ان کا کوئی وائس میسج موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے جاری کرکے اپنے دعوے کو ثابت کریں۔





