پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
جواب میں بنگلا دیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ مقابلوں کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔





