پاکستان

عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت انہیں بھرپور طریقے سے روکے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا، وہ ہوش کے ناخن لیں، ورنہ ان کے ساتھ وہ ہوگا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امن و امان خراب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں؟ ان کے ہاں انچارج اور فیصلہ ساز کون ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پی ٹی آئی میں ان کی کوئی نہیں سنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو دو تین بندے بات کرنے کی بات کرتے ہیں، ان کے پلے کیا ہے؟ ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں، ان کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔