برلن: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے برلن میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے اسٹیج پر موبائل فون پھینک دیے، جس پر گلوکار نے کچھ دیر کے لیے پرفارمنس روک دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 19 ستمبر 2026 کو جرمنی کے شہر برلن میں واقع اوبر ایرینا میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے موبائل فون اسٹیج پر پھینکا، جسے دیکھ کر عاطف اسلم نے کہا، ”فون ہی پھینک دیا انہوں نے۔“
اس کے بعد ایک اور موبائل فون اسٹیج پر آ گرا، جس پر عاطف اسلم نے دلچسپ انداز میں کہا، ”ٹوٹ چکا ہوگا اب تک۔“
عاطف اسلم کا یہ کنسرٹ ان کے بین الاقوامی میوزک ٹور کا حصہ تھا، جس کے دوران انہوں نے مختلف ممالک میں پرفارمنسز کیں۔ ان کا یہ ٹور 11 ستمبر کو مانچسٹر سے شروع ہوا جبکہ پیرس، برلن، اوسلو، روٹرڈیم، کوپن ہیگن، بارسلونا اور میلان بھی ٹور میں شامل رہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے اس لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے۔





