ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں اس کے میزائل کہیں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طاقت ایران پر مسلط نہیں کر سکتے اور ایران امریکی دباؤ کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران موجودہ ہائبرڈ جنگ کے دوران کسی صورت نہیں جھکے گا اور نہ ہی مخالف قوتوں کو ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت دے گا۔
قالیباف کے مطابق ایران دباؤ اور موجودہ حالات کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔





