شوبز

ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی پہ لٹکا دوں گی: اداکارہ زارا نور عباس

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی پہ لٹکا دوں گی: اداکارہ زارا نور عباس
یہ بھی پڑھیں: ’’اگر عورتیں تعویذ لینا چھوڑ دیں تو آدھے سے زیادہ پیر مستریوں کے ساتھ دیہاڑی کرتے نظر آئیں گے‘‘، نبیل ظفر

زارا نور عباس نے کہا کہ ’میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی‘

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے جنسی زیادتی کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بننے کا موقع ملے تو وہ زیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کریں گی۔

زارا نور عباس نے اپنے بیان میں ایسے جرائم کے خاتمے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق معاشرے میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور قانون پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔