بین الاقوامی

امریکا کا ایران سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار، روبیو نے جوہری ہتھیاروں پر مؤقف واضح کردیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - امریکا کا ایران سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار، روبیو نے جوہری ہتھیاروں پر مؤقف واضح کردیا
یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز : امارتی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی میزبانی کی : یو اے ای نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کر دی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم فی الحال ایسی کسی ملاقات کا باضابطہ شیڈول طے نہیں ہوا۔

روبیو کے مطابق اگر ایرانی حکام سے ملاقات کسی مثبت نتیجے تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے ذریعے بنیادی مقصد حاصل کرنے کی امید ہو تو واشنگٹن اس موقع کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کا مؤقف بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں۔

روبیو کے بیان کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ رابطے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔