پاکستان

خواتین سے درخواست ہے کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کریں، :محسن نقوی

PCB Chairman Mohsin Naqvi speaking at UCP Lahore about Pakistan cricket team merit selection
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - خواتین سے درخواست ہے کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کریں، :محسن نقوی
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 15 سالہ مہمونہ کے مبینہ ریپ اور قتل کا ملزم تاحال مفرور، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

Mohsin Naqvi Cyber Crime Warning

ذاتی تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سے متعلق شکایات میں بچیوں کو ہراساں کرنے کے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواتین کی تصاویر سے بلیک میلنگ پر تشویش

محسن نقوی نے ماؤں اور بہنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تصاویر کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ ان کے مطابق بعض ملزمان خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ سائبر کرائم حکام کے پاس بچیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات بھی بڑی تعداد میں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں اور عام شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم شروع کی جائے گی۔

Mohsin Naqvi Cyber Crime Warning

آن لائن پیسے بھیجنے سے پہلے احتیاط کی ہدایت

محسن نقوی نے شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ سے بھی خبردار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص انٹرنیٹ پر پیسے مانگے تو تصدیق کیے بغیر رقم منتقل نہ کی جائے، چاہے وہ بیماری یا کسی ہنگامی ضرورت کا حوالہ ہی کیوں نہ دے رہا ہو۔

سائبر کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس 61 افراد موجود ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ عوامی شکایات حل کرنے کے لیے مطلوبہ نفری پوری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے کئی اہم کیسز میں ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور سائبر کرائم سے نمٹنے والے ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کی جائے ۔گی، چاہے وہ سرکاری ملازم ہی کیوں نہ ہو

مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Lahore Basant Dates 2027 Notification: 3 Shocking Rules – چھتوں کے لیے نئی شرط جاری

Mohsin Naqvi Cyber Crime Warning