شوبز

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا: لارنس بشنوئی گینگ

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی کا انتقال گزشتہ روز ہوا، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے بھی کردی ہے۔

خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ رانی مکھرجی کی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی جارہی ہے۔ خاندان نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور دیگر افراد سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی سابق پلے بیک گلوکارہ تھیں۔ ان کی شادی معروف فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔