بین الاقوامی

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک
یہ بھی پڑھیں: ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکا کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا: پاسداران انقلاب

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگو فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار وفد کے 12 ارکان اور عملے کے افراد بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپس آتے ہوئے ممکنہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، تاہم حادثے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔