بین الاقوامی

افغانستان کے کنڑ حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوا، بی بی سی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - افغانستان کے کنڑ حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوا، بی بی سی
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کو خود سے شرم آنی چاہیے،جیکسن ہنکل نے یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 21 ستمبر کو ہونے والے فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں بموں کی باقیات بھی دیکھی گئیں۔

پاکستان نے حملوں کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ سرحدی علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ گروہوں کے ٹھکانوں کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، تاہم پاکستان کے سرکاری بیان میں کسی مخصوص افغان صوبے یا شہر کا نام نہیں لیا گیا تھا۔

افغان طالبان حکومت نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے کنڑ اور پکتیکا میں حملے کیے، جن میں خواتین سمیت کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔

بی بی سی افغانستان کی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے حملے کے مقام سے ملنے والی بموں کی باقیات کی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ کنڑ میں ہونے والے حملے میں امریکی ساختہ Mk 82 بم استعمال کیا گیا تھا۔