بین الاقوامی

اسرائیل کا ڈچ سفارتکاروں کے خلاف بڑا اقدام، سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - اسرائیل کا ڈچ سفارتکاروں کے خلاف بڑا اقدام، سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے کنڑ حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوا، بی بی سی

اسرائیل نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف نیدرلینڈز کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رام اللہ میں کام کرنے والے ڈچ سفارتکاروں کو 7 روز کے اندر اپنی سفارتی دستاویزات واپس کرنا ہوں گی۔

اسرائیل اور نیدرلینڈز کے درمیان یہ نیا سفارتی تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں اور ان سے متعلق پالیسیوں پر عالمی سطح پر اختلافات جاری ہیں۔