پاکستان

راولپنڈی میں 9ویں جماعت کے خراب نتائج پر کارروائی، 160 اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - راولپنڈی میں 9ویں جماعت کے خراب نتائج پر کارروائی، 160 اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا، شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

راولپنڈی: 9ویں جماعت کے امتحانات میں خراب نتائج پر راولپنڈی کے 160 اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خراب نتائج سامنے آنے کے بعد متعلقہ اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں طلبہ کی کمزور کارکردگی کی وجوہات اور نتائج میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ افسران کو تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہونے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔