شوبز

ماضی میں خاندان میں طلاق پر سوگ منایا جاتا تھا، اب سب کچھ معمول بن گیا ہے: صبا فیصل

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ماضی میں خاندان میں طلاق پر سوگ منایا جاتا تھا، اب سب کچھ معمول بن گیا ہے: صبا فیصل
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان کی فلم کیوں چھوڑی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ماضی میں خاندان میں کسی کی طلاق ہوجاتی تھی تو اسے ایک بڑا سانحہ سمجھا جاتا تھا اور لوگ کئی ماہ تک اس کا غم مناتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق ماضی میں طلاق یافتہ بیٹی کے والد بھی لوگوں کا سامنا کرنے سے گریز کرتے تھے اور انہیں معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

صبا فیصل نے کہا کہ آج کے دور میں طلاق کا معاملہ پہلے کی نسبت زیادہ عام ہوتا جارہا ہے اور لوگ اسے معمول کی بات سمجھنے لگے ہیں۔

انہوں نے بعض خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب طلاق کے بعد لوگ کچھ عرصہ ذہنی سکون کے لیے بیرونِ ملک بھی چلے جاتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ معاشرے میں طلاق کے حوالے سے رویے تبدیل ہو رہے ہیں۔

صبا فیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے مؤقف پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اسے معاشرے میں بدلتے ہوئے رویوں کی نشاندہی قرار دیا۔