کھیل

یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش کھلاڑیوں کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش کھلاڑیوں کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کی ٹی10 لیگ میں انٹری، نئی فرنچائز نے اہم ذمہ داری سونپ دی

یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں آئرلینڈ کے کھلاڑیوں نے غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیل کے خلاف میچ کے دوران آئرش کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ میچ سے قبل اسرائیلی قومی ترانے کے دوران بھی آئرش کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ پیچھے باندھے رکھے اور نظریں زمین کی جانب کیے رکھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی روایتی مصافحے کی رسم بھی نہیں ہوئی۔

میچ میں آئرلینڈ کی جانب سے تیسرا گول کرنے والے جیک موئلان نے گول کے بعد اپنے بازو سے سیاہ پٹی اتاری، اسے چوما اور بلند کیا۔

مقابلے میں آئرلینڈ نے اسرائیل کو 3-0 سے شکست دی۔ سیاہ پٹی اور میچ سے قبل کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو غزہ جنگ کے حوالے سے احتجاج کے طور پر پیش کیا گیا۔