بین الاقوامی

ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز مسترد، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز مسترد، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
یہ بھی پڑھیں: شام حوثیوں کے خلاف یمن میں فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 106.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد بڑھ کر 93.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے سات روزہ جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کی تجویز پیش کی تھی، تاہم ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ اس پیش رفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں سپلائی سے متعلق خدشات دوبارہ نمایاں ہوئے اور تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا۔

ٹرمپ نے تجویز مسترد کرنے کے باوجود کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اپنی شرائط برقرار رکھنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔