پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: فہیم اکرم کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام، خانیوال کا شہری امریکی حکام کو کیوں مطلوب ہے؟

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 7 اکتوبر سے نافذ ہوں گی۔

یوں نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں معمولی فرق رہ گیا ہے۔