شوبز

راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، تحفے میں کیا دیا؟

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، تحفے میں کیا دیا؟
یہ بھی پڑھیں: سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کی اور انہیں خوبصورت گلدستے کے ساتھ دلکش انگوٹھی کا تحفہ دے کر سرپرائز دیا۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ویڈیو میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ راکھی نے صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی اپنی ڈانس پرفارمنس جاری رکھی۔

صبا قمر بھی راکھی ساونت کے ساتھ ڈانس میں شامل ہوگئیں اور دونوں اداکاراؤں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس ملاقات کے لمحات سے لطف اٹھایا۔

راکھی ساونت نے صبا قمر کو انگوٹھی بھی تحفے میں دے دی

ملاقات کے دوران راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر صبا قمر نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

صبا قمر نے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبت اور خلوص کو سراہا۔ انہوں نے پھولوں اور خوبصورت انگوٹھی کے تحفے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ راکھی کی محبت اور خلوص ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس ملاقات کا خوب چرچا رہا۔ مداحوں نے دونوں اداکاراؤں کے خوشگوار انداز اور باہمی محبت کو پسند کیا۔

راکھی ساونت اور صبا قمر کی یہ ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔