پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر موجود عربی زبان کا ایک منفرد ٹیٹو ان دنوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس میں زندگی اور خود سے محبت کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام درج ہے۔
ہانیہ عامر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اور منفرد انداز کے باعث بھی پاکستان اور بیرونِ ملک مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔ ان کے ملبوسات، زیورات، ہیئر اسٹائل اور مختلف انداز اکثر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
اداکارہ نے 2016 میں فلم ’جانان‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹیلی ویژن اور فلموں میں مختلف کردار ادا کرکے اپنی شناخت بنائی، جبکہ ان کا منفرد فیشن اسٹائل بھی ان کی شخصیت کا نمایاں حصہ بن گیا۔
ہانیہ عامر کے عربی ٹیٹو میں کیا لکھا ہے؟
ہانیہ عامر کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹو بھی ان کے مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنتے رہے ہیں۔ اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں ان کے ٹیٹو بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔
حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب عربی زبان میں بنا ٹیٹو خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا۔
اس ٹیٹو پر عربی عبارت:
’حب نفسك أولاً‘
درج ہے۔
اس کا اردو میں مطلب ہے:
’سب سے پہلے خود سے محبت کرو۔‘
’خود سے محبت‘ کا پیغام
یہ مختصر عبارت دراصل اپنی ذات کی قدر اور خود کو اہمیت دینے کے تصور کی عکاسی کرتی ہے۔ اس پیغام کے مطابق انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذات کو سمجھے، اپنی قدر کرے اور اپنی ضروریات و جذبات کو بھی اہمیت دے۔
ہانیہ عامر کے اس منفرد ٹیٹو نے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر ان کے فیشن اور ذاتی انداز کی جانب مبذول کرا دی ہے، جبکہ عربی عبارت کے معنی جاننے کے بعد کئی صارفین اسے





