شوبز

نانا پاٹیکر کی موت سے چند روز قبل کہے گئے الفاظ نے سب کی توجہ حاصل کرلی

نانا پاٹیکر کی موت سے چند روز قبل کہے گئے الفاظ نے سب کی توجہ حاصل کرلی
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - نانا پاٹیکر کی موت سے چند روز قبل کہے گئے الفاظ نے سب کی توجہ حاصل کرلی
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے آگیا،اکاؤنٹ پر اپنی لائبریری سے ایک تصویر بھی شیئر کی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی موت کے بعد ان کی آخری عوامی تقریب کی ویڈیو اور اس موقع پر کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا اور میڈیا میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

نانا پاٹیکر نے موت سے صرف چار روز قبل گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے زندگی کی ناپائیداری اور انسان کے دنیا میں مقصد کے حوالے سے گفتگو کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نانا پاٹیکر نے اپنے آنجہانی دوست اور گوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ منوہر پاریکر کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو ایک نہ ایک دن دنیا سے جانا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ وہ اگلے دن زندہ ہوگا یا نہیں۔

اداکار نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ انسان اپنی زندگی ختم ہونے سے پہلے وہ سب کچھ کر پاتا ہے یا نہیں جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی صرف گھر والوں تک محدود ہو جائے تو پھر انسان کی زندگی کا مقصد کیا رہ جاتا ہے۔

نانا پاٹیکر نے اس موقع پر زور دیا کہ انسان دنیا میں آیا ہے تو اسے کچھ نہ کچھ اچھا کرکے جانا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی اور تقریباً 45 منٹ تک CPR دی، تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

وشواناتھ پاٹیکر کے نام سے یکم جنوری 1951 کو پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم ’گامن‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔ انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔

نانا پاٹیکر کو اپنے فلمی کیریئر میں تین نیشنل فلم ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات ملے، جبکہ 2013 میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدم شری سے بھی نوازا گیا۔