بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے آنے کی خبر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اداکار نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی لائبریری سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
سیف علی خان نے تقریباً دو سال قبل ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کا ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ موجود ہے، تاہم انہیں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال میں زیادہ دلچسپی نہیں اور وہ اسے بہت کم استعمال کرتے ہیں۔
سیف علی خان کا حالیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
رپورٹس کے مطابق، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فی الحال فالوورز کی تعداد زیادہ نہیں، تاہم وقت کے ساتھ اس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سیف علی خان کی جانب سے اکاؤنٹ استعمال کرنے اور تصویر شیئر کرنے کی خبر ان مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے جو اداکار کی نجی زندگی اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سیف علی خان کئی سالوں تک خفیہ اکاؤنٹ رکھنے کے بعد بلآخر انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے لے آئے





