پاکستان

پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا، وزیر خزانہ

پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا، وزیر خزانہ
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں طالبہ لائبہ کیس: فراڈ کا ملزم گرفتار، 21 لاکھ روپے کا انکشاف

پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اس حکمت عملی کا سرمایہ منڈیوں تک رسائی بڑھانا اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم کرنا ہے، معاشی استحکام کے لیے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور شرح پالیسی کو مناسب سطح پر رکھنا ضروری ہے۔

پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے، جن کے لیے مقررہ رقم سے دوگنی سرمایہ کاری کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ ان کے مطابق، چار سال کے وقفے کے بعد پاکستان کو عالمی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی ملی ہے۔پاکستان نے رواں سال اپریل میں 75کروڑ ڈالرکے بانڈز نجی طور پر جاری کیے، کریڈیٹ انہاسمنٹ کے ذریعے چین کی پانڈا بانڈ مارکیٹ تک کامیاب رسائی حاصل کی، چین دوسری بڑی اور گہری بانڈ مارکیٹ ہے، پانڈا بانڈز کا اجرا پاکستان کے لیے اہم ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اب تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہتر رہے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی مہنگائی اور معاشی ترقی پر ممکنہ اثرات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھنےاور جاننے کے لیے اس لنک پر کلک

مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں