کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا ایک تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پاک فضائیہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کی زد میں آ کر تباہ ہوا۔
حادثے میں شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر شہداء کی قربانی کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ ملک بھر سے سیاسی و عسکری شخصیات اور عوام کی جانب سے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں





