چند دن قبل آمنہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے گھر میں جنات اور چیزوں کے چوری ہونے کے متعلق بات کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ “میں جیو نیوز کے پروگرام ” ہنسنا منع ہے ” میں گئ جہاں شو کے میزبان تابش ہاشمی نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا میرے ساتھ کبھی Peranormal activities ہوئی ہیں؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ میرے ساتھ ایک دفعہ ایسا ہوا ہے۔ میرے پیسے اور چیزیں چوری ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
آمنہ ملک
میرے سننے میں آیا تھا کہ جن کے گھر میں جنات کے بچے ہوتے ہیں وہ ایسی حرکات کرتے ہیں اور اصرار کرنے پر چیزیں واپس بھی کر دیا کرتے ہیں۔ آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ میری یہ بات اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ لوگوں نے ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ میں اس وقت بھی بولتی رہی کہ میرے پاس کوئی جن وغیرہ موجود نہیں ہے۔ ایک ویبسائٹ نے تو باقاعدہ آرٹیکل چھاپ دیا جن سے میں نے ذاتی طور پر رابطہ کر کے پوسٹ ہٹانے کا کہا۔
بعض لوگوں نے تو یہ کہنا شروع کر دیا کہ آپ کے پاس جنات ہیں ہماری شادی کروا دیں،ہماری چیزیں واپس لا دیں،میرے پاس جنات ہیں میں شرک کرتی ہوں۔ براہ مہربانی کر کے اتنی جلدی ٹرول نہ کیا کریں میرے پاس کوئی جن نہیں ہے۔
بلال قریشی کا 1 اہم مطالبہ ،حکومت فوتگی پر کھانے کی پابندی لگائے،





