بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ابتدا میں فلموں میں کام کرنے کا خاص شوق نہیں تھا، تاہم والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا۔
شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کی وجہ بیان کی۔
شاہ رخ خان اداکار کیسے بنے؟
اداکار کے مطابق ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان انہیں سنیما کی اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان نے ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ خود فلموں سے زیادہ متاثر نہیں تھے، لیکن والدہ کی خواہش ان کے فیصلے کی ایک اہم وجہ بنی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا اور کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔





