Rakhi Sawant Arrest Warrant
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 میں پیش آنے والے ایک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصروں سے متعلق ہے، جس نے بعد ازاں خودکشی کرلی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راکھی ساونت کی جانب سے متعدد مرتبہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔
سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔ یہ مقدمہ جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جن کا انتقال 10 نومبر 2010 کو ہوا تھا۔
لکشمن اہروار کی موت کے بعد ان کی والدہ ساوتری نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام کے مطابق راکھی ساونت نے اکتوبر 2010 میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔
استغاثہ کے مطابق لکشمن اہروار اور ان کی اہلیہ انیتا کو باہمی اختلافات کے باعث پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم یہ الزامات مقدمے کا حصہ ہیں اور عدالت کی جانب سے حتمی فیصلے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Faysal Quraishi Viral Video | فیصل قریشی اور حریم فاروق کے گلے ملنے پر ثنا فیصل کے تاثرات





