سائنس و ٹیکنالوجی

چند برسوں میں ذاتی روبوٹس کا استعمال عام ہوجائے گا، ایلون مسک

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - چند برسوں میں ذاتی روبوٹس کا استعمال عام ہوجائے گا، ایلون مسک
یہ بھی پڑھیں: پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا جلد ممکن نہیں رہے گا

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔

ایلون مسک کے مطابق مستقبل میں لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی انسان نما روبوٹس کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روبوٹ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ایسے روبوٹس کا استعمال روزمرہ زندگی کے مختلف کاموں میں بڑھ سکتا ہے، جس سے لوگوں کو گھریلو اور دیکھ بھال سے متعلق امور میں مدد ملے گی۔

ایلون مسک کے اس بیان نے مستقبل میں انسان نما روبوٹس کے ممکنہ کردار اور ان کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے ایک بار پھر بحث کو نمایاں کردیا ہے۔