شوبز

شگفتہ اعجاز کے معنی خیز پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - شگفتہ اعجاز کے معنی خیز پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
یہ بھی پڑھیں: ایک دفعہ نانا پاٹیکر نے فلم کا 1 کروڑ روپے معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خدا پر کامل یقین اور توکل کا اظہار کرتے ہوئے ایک معنی خیز پیغام اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا:

“جن کو تھام رکھا ہو خدا نے، وہ لوگوں کے گرانے سے گرا نہیں کرتے۔”

شگفتہ اعجاز کے اس مختصر مگر پُراثر پیغام میں خدا پر بھروسے اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کا احساس نمایاں ہوتا ہے۔

ان کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً شیئر کیے جانے والے ایسے پیغامات مداحوں کی توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔