بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کی شادی کی 14ویں سالگرہ کے موقع پر کرینہ نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ماضی کی خوبصورت یادیں تازہ کر دیں۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں شادی سے پہلے کے لمحات سے لے کر دونوں کی فیملی چھٹیوں تک کی جھلکیاں شامل ہیں، جنہیں مداحوں کی توجہ حاصل ہوئی۔
کرینہ کپور اور سیف علی کی ملاقات فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی
کرینہ کپور اور سیف علی خان کی ملاقات 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور یہ جوڑی بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
شادی کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے ان کے تعلق کے مختلف ادوار کی یادیں تازہ کر دیں۔ کرینہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں کے لیے یہ موقع جوڑے کے ساتھ ان کی پرانی یادوں کو دوبارہ دیکھنے کا سبب بنا۔





