معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ مکہ مکرمہ میں موجودگی کے دوران اداکار نے اپنے روحانی جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام کے ذریعے کیا۔
عمران عباس نے لکھا کہ مکہ مکرمہ ایسی جگہ ہے جہاں دل کو وہ سکون ملتا ہے جو الفاظ سے بیان نہیں کیا جا سکتا اور انسان کی روح اس حقیقت سے دوبارہ جڑ جاتی ہے جو سچی، ابدی اور حق ہے۔





