بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے ادا کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کا 8 اکتوبر کو انتقال ہوا، جس کے بعد پونے کے قریب واقع ان کے فارم ہاؤس پر اسی رات آخری رسومات ادا کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات تقریباً ساڑھے 11 بجے ادا کی گئیں۔ اس حوالے سے ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بتایا کہ خاندان کو میت کے فارم ہاؤس پہنچنے کی توقع پہلے تھی، تاہم منتقلی میں وقت لگ گیا۔
ملہار پاٹیکر کے مطابق چونکہ ان کے والد کا انتقال صبح سویرے ہوا تھا اور اس وقت تک کافی وقت گزر چکا تھا، اس لیے خاندان نے فیصلہ کیا کہ آخری رسومات اسی روز ادا کردی جائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کی آخری رسومات پونے کے نواحی علاقے ڈونجے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جہاں اہل خانہ، فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے شرکت کرکے انہیں آخری الوداع کہا۔





