شوبز

پاکستانی ڈراموں پربھارت میں پابندی کیوں لگائی گئی؟ فیصل قریشی نے بڑی وجہ بتادی

پاکستانی ڈراموں پر پابندی کی وجہ فیصل قریشی کا بیان
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - پاکستانی ڈراموں پربھارت میں پابندی کیوں لگائی گئی؟ فیصل قریشی نے بڑی وجہ بتادی
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، تحفے میں کیا دیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارتی عوام کے پاکستان سے متعلق نظریے کو متاثر کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں کی بیرون ملک مقبولیت اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں پیش کیے جانے والے موضوعات اور کرداروں کی وجہ سے لوگوں کا پاکستان کے بارے میں نظریہ تبدیل ہو رہا تھا۔

پاکستانی ڈراموں پربھارت میں پابندی کیوں لگائی گئی؟

اداکار کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے ذریعے بھارتی ناظرین کو یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ پاکستانی تعلیم یافتہ، جدید سوچ رکھنے والے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے لوگ ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے بھارتی حکومت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ متاثر ہو رہا تھا، اسی لیے موقع ملنے پر پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگا دی گئی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے بعد بھارت میں وی پی این ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق بھارتی ناظرین بھی فلموں کے ذریعے پھیلائی جانے والی نفرت اور ایجنڈے پر بات کرتے ہیں۔

فیصل قریشی کے ان بیانات میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید خبروں کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سیف علی خان کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آگیا، اہم انکشاف